نئی دہلی، 15/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان بدھ کو فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ ضلع کے کلاروس علاقے میں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرے کرکے تلاشی مہم شروع کی۔اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا ہے، باہر جانے کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔